پاکستان
31 جنوری ، 2013

لاہور :بیوی پر تیزاب پھینکنے پر شوہر کو 72 سال قید کی سزا

لاہور … لاہور کی ایک عدالت نے بیوی پر تیزاب پھینکنے کے ملزم شوہر کو 72سال قید کی سزا سنادی ۔ ملزم عرفان یونس نے گزشتہ سال گھریلو ناچاقی پر اپنی اہلیہ نرس ریحانہ پر دوران ڈیوٹی تیزاب پھینک دیا تھا، جس دوران بچانے کیلئے آگے آنے والے دیگر افراد بھی زخمی ہوئے تھے۔ عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد ملزم عرفان یونس کو بیوی کو زخمی کرنے اور تیزاب پھینکنے پر 72 سال قید سنائی، 33 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔

مزید خبریں :