31 جنوری ، 2013
اسکردو … عطا ء آباد جھیل کا اسپل وے کل کھول دیا جائے گا جس میں 30 ہزار کیوسک پانی کے اخراج کا خدشہ ہے تاہم ڈپٹی کمشنر گلگت سبطین احمد نے نشیبی علاقوں کو فوری طور پر خالی کرنے کی ہدایات کردی۔ ذرائع کے مطابق 4 جنوری 2010ء کو وجود میں آنے والی عطاء آباد جھیل کا اسپل وے بند کر کے اسکو گہرا کرنے کا کام جاری تھا جو مکمل ہونے کے بعد کل شام 4 بجے جدید مشینوں کے ذریعے جھیل کا اسپل وے کھولا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر سبطین احمد نے کل صبح 10 بجے تک گلگت اور ہنزہ کے درمیان دریا سے ملحقہ آبادیوں اور نشیبی علاقوں کے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی ۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق کل اسپل وے کھولنے سے 30 ہزار کیوسک پانی کے اخراج کا امکان ہے جس سے دریا ہنزہ نگر میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے ۔