پاکستان
31 جنوری ، 2013

ملک کے بیش تر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

ملک کے بیش تر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

اسلام آباد…محکمہ موسمیات نے اتوار سے منگل کے دوران ملک کے بیش تر علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جب کہ اس دوران مر ی گلیات سمیت پہاڑوں پر شدید برف باری کا بھی امکان ہے۔ بارش کا سبب بننے والا موسمیاتی سسٹم ہفتے کے روز ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو کر اتوار سے ملک کے اکثر مقامات پر بارش کا سبب بنے گا۔بارشوں کا یہ نیا سلسلہ تین سے چار روز جاری رہنے کی توقع ہے۔اس دوران بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ا ور کشمیر کے بیش تر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔جبکہ راولپنڈی ، سرگودھاہ ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن سمیت بالائی پنجاب میں بھی بارشیں ہونگی۔ جب کہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں بھی کہیں کہیں بارش کی توقع ہے۔سوموار سے منگل کے دوران مالاکنڈ ،ہزارا ڈویژن ، گلگت بلتستان ، اور کشمیر ، مری اور گلیات میں شدید برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :