31 جنوری ، 2013
پشاور … وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ملک کسی بھی ایسے نئے ڈامے کا متحمل نہیں ہوسکتا جس سے جمہوریت ڈی ریل ہو، الیکشن میں ایک دن کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ پشاور میں بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ ایسے اشارے مل رہے ہیں جس سے انتخابات تاخیر کا شکا ر ہو سکتے ہیں، تاہم ملک کی تمام جمہوری پارٹیاں اس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی۔ میاں افتخار حسین کا کہنا تھاکہ صوبائی سطح پر نگراں حکومت کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ نہیں ہوا جبکہ مرکز میں رابطے جاری ہیں اور صورتحال 10 فروری تک واضح ہو جائے گی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارگردگی کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ساڑھے 4 برسوں میں محصولات کی مد میں 430.110 ملین آمدن ہوئی۔