31 جنوری ، 2013
اسلام آباد…وفاقی وزیر قانون فاروق نائیک کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کے خط کا جائزہ لینا ہوگا جب تک وہ باقاعدہ استعفیٰ نہیں دیتے قبول نہیں ہوگا، پارلیمنٹ ہاوٴس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق نائیک کا کہنا تھا کہ صدر مملکت ، چیئرمین نیب کے خط کو دیکھیں گے کہ کیا اس میں استعفیٰ دیا گیا ہے یا استعفے کی پیشکش کی گئی ہے،وزیر قانون کا کہنا تھا کہ صدر نے یہ خط دیکھنے کیلئے انہیں بھی بھیجا ہے تاہم ابھی اس پر انہوں نے اپنی رائے نہیں دی۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت کا فیصلہ حکومت کے خلاف آئے تو اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ عدالت کے ساتھ کوئی تصادم ہے۔