پاکستان
31 جنوری ، 2013

سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مقدمے کا ضمنی چالان منظور

کراچی…کراچی کی مقامی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مقدمے کا ضمنی چالان منظور کر لیاہے۔ چالان میں قتل عمد کی دفعہ 302 نکال دی گئی ہے جبکہ قتل بالسبب کی دفعہ 322 برقرار رکھی گئی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج غربی آفتاب چنہ کوتفتیشی افسر نے 5 جنوری کو ضمنی چالان پیش کیا تھا چالان میں قتل عمدکی دفعہ 302 کو نکال دیا گیا تھا اور بتایا گیا کہ دوران تفتیش فیکٹری میں جان بوجھ کر آگ لگانے یا ارادی قتل سے متعلق کوئی ثبوت یا گواہ سامنے نہیں آیا۔پولیس کے مطابق ابتداء میں جن گواہوں نے فیکٹری مالکان کے خلاف بیانات دیئے وہ اپنے بیانات سے منحرف ہوگئے ہیں جس پر عدالت نے مقدمے کا ضمنی چالان منظور کر لیا۔

مزید خبریں :