پاکستان
31 جنوری ، 2013

لاہور:فرانزک لیبارٹری میں حساس رپورٹیں بدلنے والے گروہ کا انکشاف

لاہور…پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری میں حساس رپورٹیں تبدیل کرنے والے گروہ کا انکشاف ہواہے،لیبارٹری کے ٹیکنیشن عدنان کو لیبارٹری رپورٹس تبدیل کرنے کے الزام میں ملازمت سے فارغ کر دیاگیا ہے۔ پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری میں اربوں روپے کے تحقیقاتی آلات نصب کرکے اسے پاکستان کی جدید ترین لیبارٹری بنایا گیا ہے ، اس لیبارٹری میں قتل،ڈکیتی اور دہشت گردی سمیت سنگین کیسز کی رپورٹس تیار کی جاتی ہیں۔چند ماہ قبل اس لیبارٹری میں بعض ملازمین کے خلاف حساس رپورٹس تبدیل کرنے کے الزامات سامنے آئے جن کی تحقیقات کے بعدٹیکنیشن عدنان کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔عدنان پر الزام ہے کہ وہ درجنوں رپورٹس تبدیل کر چکا ہے۔

مزید خبریں :