31 جنوری ، 2013
لاہور…ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ 500 خاندانوں نے ملکی سیاست کو اپنی میراث بنا رکھا ہے ، عوام انہیں باربارمنتخب کرائیں گے تومسائل ختم نہیں ہونگے، لاہورمیں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت میں کوئی سرمایہ دار ہے نہ وڈیرا،جاگیردارانہ اور وڈیرا سسٹم نے پاکستان کو خوشحال نہیں بننے دے رہا ،معاشی بحالی ملکی سلامتی کیلئے چیلنج بن گئی ہے ، ملک میں انقلاب بیلٹ کے ذریعے ہی آئے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ اسٹیٹس کو کے حامی ایم کی ایم کی قومی پرواز روکتے رہے ہیں ، عنقریب پنجاب میں ایک بڑے جلسے کا اعلان کرینگے۔