پاکستان
31 جنوری ، 2013

تمام سیاسی جماعتوں کا جمہوری عمل کے تسلسل پراتفاق ہے،مخدوم احمد محمود

تمام سیاسی جماعتوں کا جمہوری عمل کے تسلسل پراتفاق ہے،مخدوم احمد محمود

لاہور…گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں جمہوری عمل کاتسلسل برقرار رکھتے ہوئے عام انتخابات کی طرف جانے پر متفق ہیں لاہورمیں سٹاف کالج کے مینجمنٹ کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ جمہوری تسلسل کو مزید مستحکم اور مضبوط بنیاد فراہم کرنے کے لئے مشترکہ جدوجہد کا عملی مظاہرہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نہ صرف جمہوریت،آزادی رائے اور قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے بلکہ اس کا عملی مظاہرہ بھی کرتی آئی ہے۔

مزید خبریں :