31 جنوری ، 2013
لاہور… مسلم لیگ نون کے صدر نوازشریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں حکومت کی رٹ ختم ہوچکی ہے،شہرقائد کا امن برباد کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے کچلناہوگا، تمام جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلاامتیاز سخت آپریشن کیا جائے ،لاہور سے جاری اعلامیے میں نوازشریف نے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام چکی ہے کراچی کے شہریوں کو قاتلوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا ،تمام مجرموں اور جرائم پیشہ کیخلاف بلا امتیاز سخت آپریشن کیاجائے۔ نوازشریف نے جامعہ بنوریہ مفتی عبدالمجید دین پوری ،مفتی محمد صالح ،طالبعلم حسین علی شاہ اور دیگر بے گناہ افراد کی ہلاکت پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔