پاکستان
31 جنوری ، 2013

نئے صوبوں پر پارلیمانی کمیشن کی رپورٹ کل قومی اسمبلی میں پیش کی جائیگی

اسلام آباد…نئے صوبوں پر پارلیمانی کمیشن کی رپورٹ کل قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی، پنجاب میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق پارلیمانی کمیشن کی رپورٹ کو قومی اسمبلی کے کل کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا۔ کمیشن نے تجویز کیا ہے کہ پنجاب میں 2 ڈویژنز اور 3 اضلاع پر مشتمل صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب کا قیام عمل میں لایا جائے۔

مزید خبریں :