انٹرٹینمنٹ
01 فروری ، 2013

لاہور: فلمساز ریاض شاہد کی یاد میں تقریب، نئے فنکاروں کی شاندار پرفارمنس

لاہور: فلمساز ریاض شاہد کی یاد میں تقریب، نئے فنکاروں کی شاندار پرفارمنس

لاہور… لاہور میں شہید اوریہ امن جیسی شہرہ آفاق فلموں کے خالق ریاض شاہد مرحوم کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نئے فنکاروں نے اپنی پرکارکردگی کے جوہر دکھائے۔ ایشن کلچرل ایسویسی ایشن کے زیر اہتمام لاہور کے الحمرا ہال میں سجنے والی اس رنگارنگ تقریب میں مایہ ناز کہانی نویس، ہدایت کار اور پروڈیوسر ریاض شاہد کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب کے آغاز پر اسٹیج کی نئی اداکارہ پریا خان نے حبیب جالب کے لکھے فلم یہ امن کے گیت پر پرفارم سے کیا، اداکارہ نادیہ علی نے فلم فرنگی کے گیت پر پرفارمنس دے کر حاضرین سے داد وصول کی، پرانے گائیکوں نے بھی ریاض شاہد کی فلموں کے گیت گا کر ان سے اپنی چاہت کا اظہار کیا۔ تقریب میں سرکس کے فنکاروں نے اپنے کرتب بھی دکھائے۔

مزید خبریں :