کاروبار
01 فروری ، 2013

پاکستان میں بیرون ملک سے آنے والی آمدنی کا بڑا ذریعہ سعودی عرب ہے

پاکستان میں بیرون ملک سے آنے والی آمدنی کا بڑا ذریعہ سعودی عرب ہے

لندن…پاکستان میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے آنے والی آمدنی کاسب سے بڑا ذریعہ سعودی عرب ہے۔ ایک برطانوی اخبارکی رپورٹ کے مطابق عالمی کساد بازاری اور عرب اسپرنگ کے باوجودگزشتہ 5 سالوں کے دوران بیرون ملک کام کرنے والوں نے دگنی رقوم اپنے آبائی ملکوں میں منتقل کیں۔ان ممالک میں سرفہرست بھارت ہے جبکہ پاکستان اوربنگلادیش بھی پیچھے نہیں۔ سال 2011 کی ایک تفصیل کے مطابق اس مد میں بھارت میں 63 ارب ڈالر، چین 61 ارب، میکسیکو 24 ارب، فلپائن اورنیگویریا 23، 23 ارب، فرانس 19 ارب، مصر14 ارب، جرمنی 13 ارب اور برطانیہ میں 8.1 ارب ڈالرسالانہ بھیجے جاتے ہیں۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بڑے عالمی گیم کے اصل کھلاڑی افرادہیں،جودوسرے ملکوں میں کام کرکے سالانہ پانچ سوارب ڈالراپنے آبائی ملکوں کوبھیجتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اوربھارت میں ایک خطیررقم برطانیہ میں کام کرنے والے شہری بھیجتے ہیں۔ پاکستان کیلئے اس مدمیں آنے والی آمدنی کاسب سے بڑاذریعہ سعودی عرب اوربھارت کیلئے متحدہ عرب امارات ہے۔ ورلڈبینک نے پیش گوئی کی ہے کہ عالمی مارکیٹ کسادبازاری کاشکارہے نہ رہے گی، آ ئندہ 3 سال کے دوران بیرون ملک ، خاص طورپرامریکا، خلیجی ممالک اورروس سے قوم کی منتقلی میں مزیداضافہ ہوگا۔

مزید خبریں :