کراچی: شادی شدہ خاتون سے غیر ازدواجی تعلقات قائم کرکے اسے قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی: ملیر سٹی انویسٹی گیشن پولیس نے خاتون کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر کے مطابق17 اپریل کو ملیر 15 کے علاقے برہانی کالونی میں اسما نامی خاتون کی لاش گھر میں پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزم امین نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اس کے مقتولہ کے ساتھ ناجائز تعلقات بھی تھے،اس نے اسما کو بلیک میل کرنے  کے ساتھ پیسوں کا تقاضہ بھی کیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر نے بتایا کہ اس کی بیوی نے رقم کے تقاضے سے متعلق اسے آگاہ بھی کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولہ کے طبی معائنے میں زیادتی کے شواہد بھی ملے تھے۔

مزید خبریں :