01 فروری ، 2013
لاہور…لاہور میں شہریوں نے نشے کی حالت میں خاتون سے بد تمیزی کر نے والے ایک پولیس اہلکار کو پکڑ کر مقامی پولیس کے حوالے کردیا جبکہ ایک کانسٹیبل فرار ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے تھانہ جنوبی چھاونی کے اہلکارعاشق حسین اور عبدالحمید نے دوران ڈیوٹی آراے بازارمیں ایک خاتون سے بدتمیزی کی،شورمچانے پرمقامی لوگوں نے عاشق حسین کوپکڑلیااورتھانہ جنوبی چھاونی لے آئے جبکہ عبدالحمید فرار ہو گیا،میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہوگئی کہ کانسٹیبل نشے کی حالت میں تھا جس کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزم کو حوالات میں بندکردیاگیا ہے۔