پاکستان
01 فروری ، 2013

کراچی:تازہ واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت2افراد ہلاک

کراچی:تازہ واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت2افراد ہلاک

کراچی …کراچی میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے ،جبکہ بلدیہ ٹاوٴن اور اورنگی ٹاوٴن میں پولیس نے آپریشن بھی کیا،پولیس کے مطابق اورنگی ٹاوٴن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن نیر ہلاک ہوگیا،رات گئے سہراب گوٹھ فلائی اور پر مسلح موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے گھات لگاکر گاڑی میں سوار 2 افراد پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک مدثر نامی شخص ہلاک اور ایک وجاہت نامی شخص زخمی ہوگیا۔اس موقع پر سمن آباد اور تھانہ یوسف پلازہ کے پولیس اہلکاروں میں تھانے کی حدود کے معاملے پر تکرار بھی ہوئی۔اورنگی ٹاوٴن اور بلدیہ ٹاوٴن کے مختلف علاقوں میں پولیس نے ٹارگٹیڈ آپریشن کرتے ہوئے 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،پکٹرے گئے بعض افراد کے پاس سے اسلحہ بھی ملا ہے،ٹارگٹیڈ آپریشن کے دوران پولیس نے مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے،جبکہ علاقے میں قائم ڈیروں اور مسافر خانوں پر بھی چھاپے مارے گئے،حراست میں لئے گئے افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :