پاکستان
01 فروری ، 2013

کامران فیصل کیس :نیب کو بینچ پر اعتراضات جمع کرانے کیلئے10دن کی مہلت

کامران فیصل کیس :نیب کو بینچ پر اعتراضات جمع کرانے کیلئے10دن کی مہلت

لاہور… سپریم کورٹ نے کامران فیصل ہلاکت کیس میں عدالت نے نیب کو بینچ پر اعتراضات جمع کرانے کے لئے 10 دن کی مہلت دے دیتے ہوئے چیئرمین نیب کو آئندہ پیشی میں حاضری سے مشروط استثنیٰ دے دیا ، سماعت 11 فروریتک ملتوی کرگئی۔ کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ اٹارنی جنرل نے کامران فیصل ہلاکت کی تحقیقات کے لئے بنائے گئے کمیشن کا نوٹی فی کیشن عدالت میں پیش کردیا جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جاوید اقبال کمیشن عدالتی نہیں صرف تحقیقاتی کمیشن ہے۔ عدالت نے چیئرمین نیب فصیح بخاری کو کامران فیصل ہلاکت کیس کی آئندہ سماعت پر حاضری سے مشروط استثنیٰ دیتے ہوئے کہا کہ عدالت جب بھی چیئرمین نیب کو طلب کرے گی ، اُن کو آنا ہوگا۔ کامران فیصل کے چچا کی عدالت میں بات کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے انھیں جواب تحریری طور پر جمع کرانے کی ہدایت کی۔ کیس کی سماعت اب 11 فروری کو ہوگی۔

مزید خبریں :