پاکستان
01 فروری ، 2013

ادویات ری ایکشن کیس،ڈائریکٹرایفروز کیمیکلز نادر فیروز کی رہائی کا حکم

ادویات ری ایکشن کیس،ڈائریکٹرایفروز کیمیکلز نادر فیروز کی رہائی کا حکم

لاہور…سپریم کورٹ نے پی آئی سی ادویات ری ایکشن کیس میں افروز کیمیکلز کے ڈائریکٹر ،ملزم نادر فیروز کی رہائی کا حکم دے دیا ،چیف جسٹس پاکستان نے پی آئی سی ادویات کیس میں افروز کیمیکلز کے ڈائریکٹر نادر افروز کی گرفتاری کا ازخود نوٹس لیا تھا،اس کی سماعت جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے لاہور رجسٹری میں کی ،ماڈل ٹاوٴن پولیس نے نادر افروز کو عدالت کے روبرو پیش کیا ،حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل اشتر اوصاف پیش ہوئے ،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نادر فیروز کی رہائی کا حکم دے دیا اور ہدایت کی کہ وہ کل سیشن کورٹ اور سوموار کو سپریم کورٹ کے ر وبرو پیش ہوں ۔

مزید خبریں :