01 فروری ، 2013
پشاور …پشاور اورگرد و نواح میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاورکے شہری علاقوں میں آٹھ سے دس جبکہ دیہی علاقوں میں پندرہ پندرہ گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے۔ رشید آباد، فقیر آباد، دلہ زاک روڈ اورگلبہار کے علاقوں میں بجلی کی انکھ مچولی سے شہری بیزار ہیں۔ پیسکو حکام کے مطابق شہر میں چار سے چھ گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیاگیا ہے۔ تاہم اضافی لوڈشیڈنگ پاور کنٹرول یونٹ اسلام آباد سے کی جارہی ہے۔