پاکستان
01 فروری ، 2013

گورنرراج کیخلاف بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال

گورنرراج کیخلاف بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال

کوئٹہ…بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کے خلاف کوئٹہ اور صوبے کے مختلف علاقوں میں پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمن اور بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کی جانب سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دی گئی تھی جس کے نتیجے میں کوئٹہ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ سروس معطل ہے اور بیشتر کاروباری مراکزاور دکانیں بند ہیں اور ٹریفک کی روانی بھی کم ہے۔جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس اور بلوچستان کانسٹیبلری کی اضافی اہلکار تعینات ہیں،کچھ مقامات پر جمعیت کے کارکن مختلف مقامات پر شہریوں کو سڑکوں پر روکتے ہوئے نظر آئے، کوئٹہ کے علاوہ قلعہ سیف اللہ ، قلعہ عبداللہ ، چمن ، نوشکی، دالبندین ، موسی خیل، لورالائی، زیارت ، خضدار، پشین،تربت ،مسلم باغ سمیت مختلف علاقوں میں پہیہ جام اور شٹر ڈاون ہڑتال کی جارہی ہے جبکہ پہیہ جام کے سلسلے میں مستونگ میں کوئٹہ، کراچی قومی شاہراہ اور مختلف علاقوں میں رابطہ سڑکیں ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ہیں،دوسری جانب جے یو آئی کے رہنما ء سینیٹر حافظ حمد اللہ اور بی این پی عوامی کے رہنما ڈاکٹر ناشناش لہڑی نے الزام عائد کیا ہے کہ ہڑتال کے موقع پر پولیس نے ان کے کارکنان پر شیلنگ کی۔

مزید خبریں :