01 فروری ، 2013
اسلام آباد…پنجاب میں نئے صوبوں کے قیام کے کمیشن کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی،ن لیگ کے حمیر حیات روکھری نے رپورٹ کی کاپی پھاڑ دی،ق لیگ کے شاہجہاں یوسف نے رپورٹ کے خلاف ایوان سے واک آوٹ کیا۔قومی اسمبلی میں پیپلز پرٹی کے عارف عزیز شیخ نے رپورٹ ایوان میں پیش کی،جس کے مخالفت کرتے ہوئے وزیر مملکت شاہجہان یوسف نے کہا کہ اس میں ہزارہ صوبے کا کوئی ذکر نہیں جس کے خلاف وہ ایوان سے واک آوٹ کر گئے،ن لیگ کے حمیر حیات روکھڑی نے میانوالی کو مجوزہ صوبے میں شامل کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے رپورٹ کی کاپی پھاڑ دی،فاٹا کے منیر اورکزئی نے بھی رپورٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہ اس میں فاٹا صوبے کو بھی شامل کیا جانا چاہئے تھا،جے یو آئی ف کے لائق محمد خان نے بھی ہزارہ صوبے کو رپورٹ میں شامل نہ کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے واک آوٹ کیا۔