پاکستان
01 فروری ، 2013

لاہور:اسلام پورہ میں ملنے والے لاش کی شناخت نہیں ہوسکی

لاہور:اسلام پورہ میں ملنے والے لاش کی شناخت نہیں ہوسکی

لاہور… اسلام پورہ کے علاقے سے ملنے والی نوجوان لڑکی کی لاش کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس کی جانب سے آج بھی علاقے کی مساجد میں اعلانات کرائے گئے لیکن کوئی شناخت کرنے نہیں آیا۔مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے اور ا س نے پتلون پہن رکھی ہے۔مقتولہ کی لاش کا تاحال پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیاجبکہ قتل کا مقدمہ نا معلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔مقتولہ کی لاش بندروڈ سے ملی تھی۔

مزید خبریں :