Time 03 مئی ، 2024
پاکستان

غذائی قلت ایک تشویشناک مسئلہ ہے جس سے ہر قیمت پر نمٹنا ہوگا: وزیراعلیٰ سندھ

سندھ حکومت نے سماجی تحفظ کیلئے علیحدہ محکمہ بنایا ہے،عالمی بینک کی مدد سے سماجی تحفظ سے متعلق حکمت عملی یونٹ شروع کیا ہے: مراد علی شاہ/ فائل فوٹو
سندھ حکومت نے سماجی تحفظ کیلئے علیحدہ محکمہ بنایا ہے،عالمی بینک کی مدد سے سماجی تحفظ سے متعلق حکمت عملی یونٹ شروع کیا ہے: مراد علی شاہ/ فائل فوٹو

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ غذائی قلت ایک تشویشناک مسئلہ ہے جس سے ہمیں ہر قیمت پر نمٹنا ہوگا ۔

کراچی میں محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اور عالمی بینک کے تعاون سے ورکشاپ کا انعقادکیا گیا جس سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ غذائی قلت کم کرنے کیلئے کثیر شعبوں پر بات چیت ہوئی ہے، غذائی قلت ایک تشویشناک مسئلہ ہے جس سے ہمیں ہر قیمت پر نمٹنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آؤٹ پیشنٹ تھراپیٹک پروگرام غذائی قلت کے شکار بچوں کیلئے بنایا گیا، سندھ حکومت نے سماجی تحفظ کیلئے علیحدہ محکمہ بنایا ہے،عالمی بینک کی مدد سے سماجی تحفظ سے متعلق حکمت عملی یونٹ شروع کیاہے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ غذائی قلت ایک تشویشناک مسئلہ ہے جس سے ہمیں ہر قیمت پر نمٹنا ہوگا، 2022 کے سیلاب نے سندھ کے لوگوں کو تباہی سے دوچار کیا۔

تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر ناصر شاہ  نے  کہا کہ ہم سب جانتے ہیں غذائی قلت اہم مسائل ہے،ہمیں اپنے موجودہ طریقہ کار کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے، تمام اسٹیک ہولڈرزکے تعاون سے غذائی قلت کی شرح کم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

مزید خبریں :