پاکستان
01 فروری ، 2013

مفتی عبدالمجید دینپوری خانپور میں سپرد خاک

کراچی …کراچی ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونے والے جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مفتی عبدالمجید دینپوری کو رحیم یارخان کی تحصیل خانپور میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں ملک بھر سے علماء کرام ،سیاسی اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مرحوم کی نماز جنازہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے صوبائی رہنماء اورروحانی شخصیت میاں مسعود احمد دینپوری نے نارمل اسکول کے گراوٴنڈ میں پڑھائی ،بعد میں انہیں خانپور کے آبائی قبرستان دین پور شرقی میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مزید خبریں :