01 فروری ، 2013
پشاور…خیبرپختونخواحکومت نے تمام ڈویژ نل کمشنروں اورڈپٹی کمشنرزکوپولیوٹیموں کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے ڈویژنل اور ڈپٹی کمشنرز کو تمام اضلاع میں پولیو ٹیموں کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اورکہا ہے کہ صوبہ بھر میں انسدادپولیومہم کی کامیابی کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔اعلامیہ کے مطابق تمام اضلاع میں پولیس اہل کارپولیوٹیموں کے ہمراہ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیاجاسکے۔