بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری پر مشتعل ہجوم نے املاک کو نقصان پہنچایا: ایچ آر سی پی رپورٹ

انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے 2023 میں انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ جاری کردی/ فائل فوٹو
انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے 2023 میں انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ جاری کردی/ فائل فوٹو

اسلام آباد:انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے 2023 میں انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

 انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے جاری رپورٹ میں 9 مئی کے حوالے سے کہا گیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد مشتعل ہجوم نے املاک کو نقصان پہنچایا، پی ٹی آئی کارکنوں اور حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں غیر مصدقہ ہلاکتیں ہوئیں۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 میں 2022 کی نسبت تشدد 56 فیصد بڑھا۔

رپورٹ میں  توہینِ پارلیمنٹ اور حساس معلومات کے افشا کو جرم قرار دینے کے بلز کی منظوری میں پارلیمانی طریقہ کار نظر انداز کرنے پر تنقید کی گئی ہے جب کہ ٹرانس جینڈر پرسنز ایکٹ 2018 کو غیر اسلامی قرار دینے پرتحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :