09 مئی ، 2024
ملک کے بیشتر شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، دادو اور نواب شاہ 48 ڈگری کے ساتھ آج گرم ترین شہر رہے۔
سبی میں 47، سکھر ، مٹھی اورڈیرہ غازی خان میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
حیدرآباد میں 45، تربت، ساہیوال اور ملتان میں 44 اور فیصل آباد میں پارا 43 ڈگری پر پہنچ گیا۔
لاہور میں 36 ڈگری کی گرمی 42 اورکراچی میں 35 ڈگری کی گرمی 41 ڈگری کی محسوس کی گئی۔
پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں درجہ حرارت مزید 5 ڈگری بڑھنے اورمیدانی علاقوں میں ہیٹ ویوکاخدشہ ظاہر کردیا۔
وادی نیلم میں درجہ حرارت بڑھنے سے برفانی تودے پگھلنے لگے، دریائے نیلم سمیت ندی نالوں، آبشاروں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے بلوچستان،خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔