پاکستان
02 فروری ، 2013

شیخوپورہ میں مغوی نوجوان کے قتل پر اہل علاقہ کا احتجاج

شیخوپورہ میں مغوی نوجوان کے قتل پر اہل علاقہ کا احتجاج

شیخوپورہ …شیخوپورہ کے قصبے شرق پور میں مغوی طالب علم کوتاوان کی ادائیگی کے باوجود قتل کر دیا گیا،اس واقعے کے بعدشہر کے تمام تعلیمی ادارے اور کاروبار بند کر دیئے گئے،اور مشتعل شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے رکاوٹیں کھڑی کرکے لاہور جڑانوالہ روڈ بلاک کر دی۔والدین نے بتایاکہ4دن پہلے ان کے بیٹے دسویں جماعت کے طالب علم توصیف کونامعلوم افرادنے اغوا کرلیا اورفون کرکے6لاکھ روپے تاوان طلب کیا، والدین نے ملزموں کو تاوان کی کچھ رقم ادا بھی کر دی،مگر اس کے باوجودتوصیف کو قتل کردیاگیا،جس کی لاش آج صبح کھیتوں سے مل گئی،توصیف کے قتل کی خبرملتے ہی شہری مشتعل ہو گئے اور احتجاج کرتے ہوئے انہوں نے لاہورجڑانوالہ روڈ بلاک کر دی،احتجاج کا یہ سلسلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدیدنعرے بازی کی۔احتجاج کی وجہ سے دونوں طرف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

مزید خبریں :