Time 10 مئی ، 2024
پاکستان

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مزیدکمی

اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 22.32 فیصد پر آگئی—فوٹو: فائل
اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 22.32 فیصد پر آگئی—فوٹو: فائل

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مزید 1.39 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 22.32 فیصد پر آگئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں کھانے پینے کی 13 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، 12 اشیا مہنگی ہوئیں جبکہ 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

پیاز ایک ہفتے میں 19 روپے 22 پیسے فی کلو سستی ہوئی، چکن 18 روپے 83 پیسے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 4 روپے سستا ہوا، کیلے 2 روپے 32 پیسے فی درجن، لہسن 1 روپیہ 44 پیسے فی کلو سستا ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق دہی، خشک دودھ، نمک، چائے، سگریٹ اور چلی پاؤڈر کی قیمتیں برقرار رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 19 روپے 24 پیسے فی کلو اضافہ ہوا، ایک درجن انڈے 4 روپے 73 پیسے، آلو 4 روپے 38 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔

اس کے علاوہ بیف 64 پیسے، تازہ دودھ 41 پیسے اور مٹن 5 پیسے مہنگا ہوا۔

مزید خبریں :