02 فروری ، 2013
میاں چنوں …میاں چنوں کے علاقہ مجسٹریٹ کی اجازت کے بعد کامران فیصل کی قبرکشائی کی جارہی ہے۔تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد کے انسپکٹر اور تفتیشی افسر نے میاں چنوں میں کامران فیصل کی قبر کشائی کے لئے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست کی سماعت میں کامران فیصل کے والد چوہدری عبدالحمید نے کچھ تحفظات کے ساتھ قبرکشائی پر رضامندی ظاہر کردی۔ کامران فیصل کے والد کا کہنا تھا کہ قبر کشائی کے وقت قبر کی حرمت کا خیال رکھا جائے ،لاش کے تقدس کو پامال نہیں کیا جائے اور تفتیش کے بعد نئے کفن کے ساتھ دوبارہ تدفین کی جائے۔جس پر علاقہ مجسٹریٹ نے کامران فیصل کی قبرکشائی کی اجازت دیدی۔ چک نمبر 129 ایل کے قبرستان میں علاقہ مجسٹریٹ، تفتیشی ٹیم اور 5 رکنی میڈیکل بورڈ کی نگرامی میں قبر کشائی جاری ہے۔