پاکستان
02 فروری ، 2013

اداروں کو اپنے حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، خورشیدشاہ

اداروں کو اپنے حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، خورشیدشاہ

سکھر…وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ موجودہ اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کریں گی،اداروں کو اپنے حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔سکھر میں یوٹیلیٹی اسٹور کے افتتاح کی تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو یوٹیلیٹی اسٹور سے اشیائے خوردنوش خریدنا چاہیے۔یہاں بازار سے کم قیمت پر معیار ی اشیا ملتی ہیں۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے گندم کی مہنگائی کا نوٹس لیا ہے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ،انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں آئینی مدت پوری کر رہی ہے،الیکشن وقت پر ہو ں گے ،ملک میں موجود اداروں کو اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔پارلمینٹ آزاد و خود مختار ادارہ ہے،جب تک یہ اسمبلی ہے قانون سازی ہوتی رہے گی۔

مزید خبریں :