پاکستان
02 فروری ، 2013

میٹروبس پراجیکٹ پر 30 ارب روپے لاگت آئی ،شہباز شریف

میٹروبس پراجیکٹ پر 30 ارب روپے لاگت آئی ،شہباز شریف

لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ میٹروبس پراجیکٹ پر 30 ارب روپے لاگت آئی ،زرداری یا حواری منصوبہ بناتے تو لاگت 100ارب تک پہنچ جاتی ،منصوبہ بھی ادھورا رہتا ،میٹروبس پراجیکٹ سے متعلق اجلاس سیخطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ منصوبے کی لاگت کے بارے میں غلط بیانی کرنے والوں پر افسوس کے سوا کچھ نہیں ہو سکتا ،میٹرو بس پراجیکٹ عام آدمی کی سفری ضروریات کے مطابق بنایا گیا ، ، پیک آورز میں ہر 3 منٹ جبکہ آف آورز میں ہر 6 منٹ بعد بس روانہ ہو گی ،، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ، زرداری نے 5 برس ضائع کر دیے ،اربوں کی کرپشن کی مگر غریبوں کو کوئی سفری سہولت نہ دی گئی۔

مزید خبریں :