پاکستان
02 فروری ، 2013

پشاور: قبائلی مظاہرین کو روکنے کے لئے گورنرہاوٴس کے راستے بند

پشاور: قبائلی مظاہرین کو روکنے کے لئے گورنرہاوٴس کے راستے بند

پشاور…پشاورمیں انتظامیہ نے قبائلی مظاہرین کو روکنے کے لئے گورنرہاوٴس کی طرف جانے والے راستوں کو بندکرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی۔پشاورمیں پولیس حکام نے قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے مظاہرین کو روکنے کے لئے گورنرہاوٴس کی طرف جانے والے تمام راستوں کو کنڈاتار لگاکربندکردیا شیرشاہ سوری روڈ پرپشاورپریس کلب سے گورنرہاوٴس تک سارے راستے میں پولیس اہلکارتعینات تھے قبائلی مظاہرین کو حیات آباد اوریونیورسٹی روڈ پربھی شہرمیں داخل ہونے سے روکاگیاشیرشاہ سوری روڈکئی گھنٹوں تک ٹریفک کے لئے بند ہونیاورگاڑیوں کو متبادل راستوں پرڈالنے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔

مزید خبریں :