02 فروری ، 2013
کراچی…کراچی کی آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع دفتر سے نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق صبح گیارہ بجے انہیں اطلاع ملی کہ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع کثیر المنزلہ عمارت کی بارہویں منزل پر واقع دفتر میں ایک سیکیورٹی گارڈ کی لاش پڑی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا۔ مقتول کی شناخت 37 سالہ محب علی کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے خود کشی کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ بعدازاں لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔