02 فروری ، 2013
کراچی … متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔ الطاف حسین اور فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں ملک کی مجموعی صورتحال، جمہوریت کے فروغ، بلوچستان میں جمہوری عمل کی بحالی اور ملک کے مختلف حصوں میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔