پاکستان
02 فروری ، 2013

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ ،3 افراد ہلاک

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ ،3 افراد ہلاک

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص کی بوری بند لاش بھی ملی ہے۔ لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ سائٹ ایریا میں ولیکا چورنگی کے قریب بس اسٹاپ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ بزنس روڈ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ جبکہ صبح سویرے ریکسر لائن سے ایک شخص کی بوری بند لاش بھی ملی ہے۔ مقتول کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :