پاکستان
02 فروری ، 2013

ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ آئی ایس پی آر نے مسترد کردی

ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ آئی ایس پی آر نے مسترد کردی

راولپنڈی…آئی ایس پی آر نے ہیومن رائٹس واچ کی حالیہ رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ اور تعصب پر مبنی پراپیگنڈا مہم کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر مصدقہ اور خود ساختہ رپورٹس کے ذریعے پاکستان اور اس کے اداروں کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش ہے۔آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ بے بنیاداورجھوٹ پرمبنی ہے،رپورٹ پروپیگنڈا مہم کاحصہ اورتعصب پرمبنی ہے۔رپورٹ میں دی گئی رائے مبہم،حقائق کے برخلاف اورتعصب پرمبنی ہیجو پاکستان میں جاری فرقہ وارانہ تشددبڑھانے کی کوشش ہے۔ہیومن رائٹس واچ کی عالمی سطح پرکوئی ساکھ نہیں تعصب پرمبنی رپورٹس کی وجہ سے دنیامیں ہیومن رائٹس واچ کوتنقیدکاسامناہے۔

مزید خبریں :