02 فروری ، 2013
ملتان … مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ملتان میں بہاولپور جنوبی پنجاب صوبہ نامنظور ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز ایم ڈی اے چوک ملتان سے ہوا۔ ریلی کے شرکاء کاروں، موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جنہوں نے اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر احتجاجاً سیاہ جھنڈے بھی لگا رکھے تھے، ریلی شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی چوک نواں شہر پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ بہاولپور جنوبی پنجاب صوبہ بنانا اس خطے کے ساتھ نا انصافی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف اور ان کے تمام کارکناں یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر اس خطے کی محرومیاں ختم کرنی ہیں تو 2 نئے صوبے بنائیں جائیں جن میں ایک سرائیکی صوبہ اور دوسرا بہاولپور صوبہ ہو اور سرائیکی صوبے کا دارالحکومت ملتان کو بنایا جائے۔