02 فروری ، 2013
پشاور … جماعت اسلامی نے ووٹرزکی تصدیق میں روڑے اٹکانے پرایم کیوایم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرہ پشاورپریس کلب کے سامنے کیاگیا مظاہرین نے بینرزاٹھارکھے تھے جن پرایم کیوایم کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پرجماعت اسلامی پشاورکے جنرل سیکریٹری حمداللہ نے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ایم کیوایم نے اسلحہ کے زورپرکراچی کے عوام کو یرغمال بنارکھاہے اورووٹرزکی تصدیق کے عمل میں دخل اندازی کی جارہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کی کارروائی میں دخل اندازی پرایم کیوایم کے خلاف کارروائی کی جائے۔