پاکستان
03 فروری ، 2013

نوجوانوں کے ضمیر لیپ ٹاپ سے نہیں خریدے جا سکتے، انعام اللہ نیازی

لاہور…تحریک انصاف کے رہنما انعام اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کوبدنام کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کی تمام سیاسی مشینری ناکام ہوچکی، وہ جلد سینیٹر پرویز رشید اور سیکرٹری اطلاعات پنجاب محی الدین وانی کی کرپشن بے نقاب کریں گے۔ لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انعام اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ نگران سیٹ اپ کا اعلان ہوتے ہی بڑی سیاسی جماعتوں کے پنچھی تحریک انصاف کی چھتری کے نیچے آجائیں گے اور تحریک انصاف انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔ ان کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ ن لیپ ٹاپ اور سولر انرجی بلب کے ذریعے نوجوانوں کا ضمیر نہیں خرید سکتی۔

مزید خبریں :