پاکستان
03 فروری ، 2013

کراچی: فیڈرل بی ایریامیں فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق

کراچی: فیڈرل بی ایریامیں فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق

کراچی… کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں کلینک پر فائرنگ سے ڈاکٹر اسمٰعیل سوریا جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حسین آباد فوڈ اسٹریٹ کے قریب واقع صدیق آباد کے علاقے میں قائم میمن میڈیکل سینٹر میں مسلح افراد نے گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر محمد اسمٰعیل سوریا جاں بحق ہوگئے، واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے، جبکہ نامعلوم افراد نے علاقے میں فائرنگ کرکے کچھ دکانوں کو بھی بند کروادیا ہے۔ ڈاکٹر محمد اسمٰعیل سوریا کی نماز جنازہ بعد نماز فجر علاقے کی مقامی مسجد میں ادا کی جائے گئی۔ پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا کے علاقے حسین آباد میں نا معلوم افراد نے کلینک میں گھس کر فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر اسمٰعیل سوریا کو شدید زخمی حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق ڈاکٹر اسمٰعیل سوریا جماعت اسلامی کے کارکن تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں قاتل دندنا تے پھر رہے ہیں اور عوام غیر محفوظ ہیں، حکومت فوری طور پر ڈاکٹر اسمٰعیل کے قاتلوں کو گرفتار کرے۔

مزید خبریں :