پاکستان
03 فروری ، 2013

کراچی: لکی اسٹارکے قریب خالی فوجی بیرک میں آگ لگ گئی

کراچی: لکی اسٹارکے قریب خالی فوجی بیرک میں آگ لگ گئی

کراچی…کراچی میں لکی اسٹارکے قریب خالی فوجی بیرک میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے کی کوشش کررہی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لکی اسٹارکے قریب واقع دو منزلہ فوجی بیرک خالی تھی جس میں پرانا فرنیچر اور کاٹھ کباڑ پڑا تھا، یہاں رات ڈھائی بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی جو تیزی سے پھیل گئی۔ فائر بریگیڈ کی 18 گاڑیاں اور ایک اسنارکل آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہیں اور بڑی حد تک آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آگ بظاہر الیکٹرک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، تاہم اصل وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ آگ کے پیش نظر جناح اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :