03 فروری ، 2013
لاہور … سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے سیز فائر کرلیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے معافی مانگ لی۔ لاہور میں اپنے والد سینئر مشیر سردار ذوالفقار علی کھوسہ کی اپنے منجھلے بیٹے سردار سیف الدین کھوسہ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے خلاف پریس کانفرنس میں سردار دوست محمد کھوسہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوئیں ان کو آج بھی بڑا سمجھتا ہوں، ان کے سامنے بڑا ہوا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں، شہباز شریف سے معذرت کرتا ہوں۔