03 فروری ، 2013
راولپنڈی … آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی افغانستان کی صورتحال پر غور کیلئے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کرنے برطانیہ روانہ ہو گئے۔ عسکری ذرائع کے مطابق آرمی چیف کے ساتھ پاک فوج کے اعلیٰ افسران کا وفد بھی برطانیہ گیا ہے جس میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی شامل ہیں۔ سہ فریقی اجلاس میں امریکی فوج کے افغانستان سے انخلاء کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا جبکہ ا سٹریٹجک ایشوز بھی زیر بحث آئیں گے۔