03 فروری ، 2013
پشاور … نیٹوسپلائی کمپنی اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد ایک ماہ سے بند نیٹو سپلائی کو کھول دیا گیا۔ آل پاکستان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ترجمان اسرار شنوانی کے مطابق نیٹو ٹرانسپورٹرز کی لائف اور ٹرانسپورٹ انشونس اور افغانستان جانے کے کرائے بڑھانے کے مطالبات تھے جس پر پچھلے ایک ماہ سے دونوں طرف سے نیٹو کی سپلائی احتجاجاً بند تھی، آج دونوں فریقین میں مذاکرات کے بعد نیٹو ٹرانسپورٹرز کے مطالبات مان لئے گئے، اور نیٹو سپلائی دونوں طرف سے کھول دی گئی۔ واضح رہے کہ طورخم اور چمن راستے افغانستان کو یومیہ 300 آئل ٹینکر اور 500 نیٹو کنٹینر سپلائی کئے جاتے تھے۔