پاکستان
03 فروری ، 2013

کراچی: فوجی بیرک میں لگی آگ بجھادی گئی، کولنگ کا عمل جاری

کراچی: فوجی بیرک میں لگی آگ بجھادی گئی، کولنگ کا عمل جاری

کراچی…کراچی میں لکی اسٹارکے قریب خالی فوجی بیرک میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لکی اسٹارکے قریب کور ہیڈ کوارٹر کے اْس حصے میں آگ لگی جہاں اسٹور واقع ہے، یہاں پرانا فرنیچر اور کاٹھ کباڑ پڑا تھا، رات ڈھائی بجے کے قریب لگنے والی آگ تیزی سے پھیل گئی۔ ڈیوٹی پر موجود اہل کار نے فوری طور پر آگ لگنے کی اطلاع حکام کو دی، فائر بریگیڈ کے ساتھ نیوی ، ڈی ایچ اے اور دیگر اداروں کی گاڑیاں بھی طلب کرلی گئیں۔ 18 سے زائد فائر ٹینڈرز، دو اسنارکل اور دو واٹر باوٴزر نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا جس کے بعد کولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ آگ بظاہر الیکٹرک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، تاہم اصل وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :