03 فروری ، 2013
پشاور …پشاور اور گرد و نوا ح میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور میں بوندا باندی کا سلسلہ ہفتہ کے روز شروع ہوا۔ تاہم اتوارکی صبح تیز بارش شروع ہوئی۔ جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ مزید دو دن جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارش کے ساتھ سرد ہوائیں بھی جاری رہنے کی توقع ہے۔