03 فروری ، 2013
لکی مروت …لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں آرمی کیمپ پر گزشتہ روز حملے کے بعد سیکیورٹی سخت ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔جبکہ بازار اور کاروباری مراکز کھل گئے ہیں۔گزشتہ روز لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں آرمی کیمپ پر شدت پسندوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں ناکے لگاکر گاریوں کی چیکنگ شروع کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرائے نورنگ اور بنوں میں سرچ آپریشن کے دوران کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کیاگیا ہے۔سیکیورٹی فورسز نیرات گئے بنوں ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال کردیا ہے۔سرائے نورنگ بازار اور کاروباری مراکز بھی کھل گئے ہیں۔