پاکستان
03 فروری ، 2013

وادی کوئٹہ میں مطلع آج بھی ابر آلود،سردی کی شدت میں اضافہ

وادی کوئٹہ میں مطلع آج بھی ابر آلود،سردی کی شدت میں اضافہ

کوئٹہ…وادی کوئٹہ میں مطلع آج بھی ابر آلود ہے،تاہم گزشتہ رات بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔کوئٹہ اور گرد ونواح میں دو روز قبل بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو گزشتہ رات گئے تک جاری رہا،وادی میں آج بھی مطلع ابر آلود ہے اور سرد ہوائیں چل رہی ہیں جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔کوئٹہ کے علاوہ گوادر ،تربت ،قلات، مستونگ، ہرنائی اور صوبے کے بالائی علاقوں میں گزشتہ رات بارشوں سے موسم سرد ہوگیا ہے،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مکران،نصیرآباد ، سبی ، کوئٹہ، قلات اور ڑوب ڈویڑن میں مطلع ابر آلود ہے اور ان علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا بھی امکان ہے۔

مزید خبریں :