03 فروری ، 2013
لاہور …لاہور میں ایوان اقبال کی ساتویں منزل پر آگ لگ گئی،ایک گھنٹے تک امدادی کاررائیوں کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا ،آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،آگ ایجرٹن روڈ پر ایوان اقبال کی ساتویں منزل پر واقع سافٹ ویئر آفس میں لگی ،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے دفتر کو لپیٹ میں لے لیا ،ساتواں فلور دھوئیں سے بھر گیا ،عمارت سے اُٹھتا دھواں دور دور تک دکھائی دیا ، اطلاع پر فائربریگیڈ اور ریسکیو کی گاڑیاں موقعے پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے میں لگ گئیں،ڈی سی او نورالامین مینگل بھی پہنچ گئے اور امدادی کاررائیوں کی نگرانی کرتے رہے ،ایک گھنٹے تک مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ،ایوان اقبال کے ایڈمنسٹریٹر کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔